1 اگست، 2016، 5:12 PM

سعودی عرب میں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث سیکڑوں پاکستانی فاقہ کشی پر مجبور

سعودی عرب میں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث سیکڑوں پاکستانی فاقہ کشی پر مجبور

سعودی عرب میں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہزاروں پاکستانی اور ہندوستانی شہری فاقہ کشی پر مجبور ہیں جب کہ پاکستانی سفارتخانے نے مشکلات سے دوچار اپنے ان شہریوں کی معاونت کے لیے تاحال کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا ، جبکہ ہندوستان نے اپنے شہریوں کو مفت راشن فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہزاروں  پاکستانی اور ہندوستانی شہری فاقہ کشی پر مجبور ہیں جب کہ پاکستانی سفارتخانے نے مشکلات سے دوچار اپنے ان شہریوں کی معاونت کے لیے تاحال کسی قسم کا کوئی  اقدام نہیں کیا ، جبکہ ہندوستان نے اپنے شہریوں کو مفت راشن فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی اوجر کمپنی کے سیکڑوں پاکستانی کارکن ان دنوں انتہائی کسمپری کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔ کمپنی کے بعض ملازمین کا کہنا ہے کہ انھیں گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی اور اس کے ساتھ ستم ظریفی یہ ہے کہ کمپنی نے دمام، جدہ اور ریاض میں موجود کیمپوں میں اپنے میس بھی بند کر دیئے ہیں جس سے کارکنوں کو کھانے پینے کی اشیا حاصل کرنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔

پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ انھیں گزشتہ 4 دن سے خوراک کی عدم دستیابی کے باعث انتہائی مشکلات درپیش ہیں اور فاقہ کشی پر بھی مجبور ہو چکے ہیں۔ کمپنی نے ان کی تمام سفری دستاویزات بھی ضبط کر رکھے ہیں ان کے ساتھ ساتھ اقامے بھی ختم ہو چکے ہیں جس کے باعث اپنے کیمپوں سے باہر بھی باہر نہیں جا سکتے ہیں جبکہ کیمپ میں بھی اشیائے ضرورت دستیاب نہیں ہیں۔ اگرفوری طور پر حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں اقدام نہ کیے تو کوئی بڑا انسانی سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔

ان پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے متعدد بار پاکستانی سفارتخانے کو صورتحال سے آگاہ کیا لیکن سفارتخانے کی جانب سے محض تسلیاں دی جا رہی ہیں، عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ بی بی سی کے مطابق سعودی عرب میں بہت سی کمپنیاں بند ہو گئی ہیں اور وہاں موجود ہزاروں پاکستانی اور ہندوستانی شہری  بیروزگار ہو گئے ہیں یا پھر انھیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 10 ہزار ہندوستانی شہری کھانے کی قلت کا شکار ہیں۔ انھوں نے سعودی عرب میں رہنے والے30لاکھ بھارتیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے انڈین بھائی بہنوں کی مدد کریں۔ بھارتی سفارتخانے کو بھی بیروزگار بھارتی کارکنوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے لیکن پاکستنای حکومت نے ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا۔

News ID 1865920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha